اہم خبریں

سیالکوٹ جیل کے 1000 سے زائد قیدی دیگر جیلوں میں منتقل

سیالکوٹ (اے بی این نیوز)ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے ایک ہزار 7 قیدیوں کو سیلابی صورتحال کے باعث پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات کے چیئرمین رانا منان خان نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے 565 قیدی گوجرانوالہ ضلع جیل، 274 نارووال ضلع جیل اور 168 حافظ آباد ضلع جیل منتقل کئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ، نارووال اور حافظ آباد جیلوں میں منتقل ہونے والے قیدیوں میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں، قیدیوں کو موجودہ سیلابی صورتحال سے بچانے کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سیالکوٹ کی فیکٹریوں میں کام کرنے والے قریبی علاقوں کے مزدور اپنے گھروں میں محصور ہو کر کھانے پینے کی ضروریات کےلئے ترس رہے ہیں۔

سیالکوٹ میں شدید بارشوں اور اچانک آنے والے سیلاب نے سڑکوں کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے، جب کہ صنعتوں کی بندش نے صورتحال کو مزید سنگین کر دیا ہے، پسرو، چونڈہ، باڈیانہ، چپراڑ، بجوات اور علاقے کے سیکڑوں دیہات کے ہزاروں مزدور روزگار کمانے سے محروم ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: گلگت ، ہیلی کاپٹر چلاس کے قریب گر کر تباہ

متعلقہ خبریں