اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی دارالحکومت اور گردونواح میں جمعرات کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
پشاور اور مردان سمیت مختلف اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے اس کے علاوہ مری میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔
۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد اور بعض قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
شہریوں نے بتایا کہ جھٹکے محسوس ہوتے ہی گھروں اور عمارتوں میں موجود لوگ تلاوت کرتے ہوئے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی۔ ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ماہرین زلزلہ پیما کے مطابق اس نوعیت کے جھٹکے خطے میں زیر زمین پلیٹوں کی حرکت کے باعث آتے ہیں اور شہریوں کو چاہیے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں :