اہم خبریں

پیٹرول کی قیمت برقرار،ڈیزل 3 روپے فی لیٹر تک سستا کر دیا گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا جبکہ پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 3روپے فی لیٹر سستا۔ مٹی کا تیل ایک روپے 46پیسے فی لٹر سستا۔ لائٹ ڈیزل 2روپے 40پیسے فی لٹر سستا۔ پٹرول کی قیمت 264.61روپے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی ہے، جس سے ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات میں کمی آنے کی توقع ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی سے مہنگائی کے دباؤ میں بھی کچھ حد تک کمی ہو سکتی ہے کیونکہ اشیائے ضروریہ کی ترسیل اور کھیتی باڑی میں ڈیزل کا استعمال سب سے زیادہ ہوتا ہے۔

پیٹرول کی قیمت کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ممکنہ اتار چڑھاؤ کے اثرات سے ملک کی معیشت کو بچایا جا سکے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق مستقبل میں عالمی سطح پر خام تیل کے نرخ کم ہونے کی صورت میں عوام کو مزید ریلیف دیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں :آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران تیز اور طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری،جا نئے کہاں کہاں

متعلقہ خبریں