اہم خبریں

پاکستان کی بڑی اقتصادی کامیابی،کم عرصہ میں 2 ارب سے زائد قرض واپس کر دیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان نے ایک بڑی اقتصادی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک سال سے بھی کم عرصے میں 2 ہزار 600 ارب روپے (9.2 ارب ڈالر) کا قرضہ قبل از وقت ادا کر دیا۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام نہ صرف ملک کی معیشت کے لیے ریلیف ثابت ہوگا بلکہ مستقبل کے لیے ترقیاتی اخراجات کی گنجائش بھی بڑھائے گا۔

وزارتِ خزانہ کے مشیرخرم شہزادنے بتایا کہ 30 جون کو اسٹیٹ بینک کو 500 ارب روپے کا قرض واپس کیا گیا جبکہ 29 اگست کو مزید 1 ہزار 133 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی۔ یوں اسٹیٹ بینک کا مجموعی قرضہ 1 ہزار 633 ارب روپے کم کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ تجارتی بینکوں سے بھی 1 ہزار ارب روپے کا قرضہ واپس کیا گیا، جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار قبل از وقت اتنی بڑی ادائیگی ہے۔

پاکستان نے اسٹیٹ بینک کا قرضہ 5.5 کھرب روپے سے کم کرکے 3.8 کھرب روپے کر دیا۔ قرض کی اوسط مدت 2.7 سال سے بڑھا کر 3.8 سال کر دی گئی، جو ملکی تاریخ میں سب سے بڑی بہتری ہے۔ قرض کی قبل از وقت ادائیگی سے **800 ارب روپے سے زائد عوامی ٹیکس کی بچت ہوئی۔ 2029 کے لیے قرض کی ری فنانسنگ کا دباؤ نمایاں حد تک کم ہو گیا۔ اس اقدام سے حکومتی اعتبار بحال ہوا اور ترقیاتی اخراجات کے لیے مزید وسائل میسر آئے۔

خرم شہزاد نے کہا کہ ماضی میں حکومتیں قرضوں پر انحصار کرتی تھیں جس سے معیشت پر بوجھ بڑھتا اور ترقی کی رفتار سست پڑ جاتی۔ لیکن اس حکومت نے **“ذمہ دار اور مستقبل بین مالیاتی پالیسی اپناتے ہوئے قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے کی عملی شروعات کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں :آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران تیز اور طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری،جا نئے کہاں کہاں

متعلقہ خبریں