اہم خبریں

پاکستان نے ایک اور محاذ پر بھارت کو شکست دیدی،مودی کے دشمن کو گلے لگا لیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان نے سفارتکاری کے میدان میں بھارت کو ایک اور بڑا جھٹکا دے دیا۔ برسوں سے بھارت کے قریبی سمجھے جانے والے ملک آرمینیا نے پاکستان کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور آرمینیا کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات کا آغاز ہو گیا ہے، جو دونوں ممالک کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ ملاقات چین کے شہر تیانجن میں ہوئی، جہاں پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور آرمینیا کے وزیرِخارجہ آمنے سامنے بیٹھے۔ دونوں رہنماؤں نے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی بنیاد پر تعلقات کو آگے بڑھانے اور معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت جیسے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ساتھ ہی یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ دوطرفہ اور کثیرالجہتی عالمی فورمز پر قریبی تعاون کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک اپنی عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ایک ساتھ آگے بڑھ سکیں۔

یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان اور آرمینیا کے درمیان کسی بھی سطح پر اس نوعیت کی ملاقات ہوئی ہے۔ یہ پیش رفت اس لیے بھی اہم ہے کہ آرمینیا برسوں سے بھارت کے قریب سمجھا جاتا رہا ہے اور اس کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات رکھتا ہے۔ لیکن بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں آرمینیا نے پاکستان کو اپنا دوست اور پارٹنر تسلیم کرتے ہوئے نئی خارجہ پالیسی کی راہ ہموار کی ہے۔

مزید پڑھیں :سکول کس وقت لگیں گے ،چھٹی کس وقت ہو گی، شیڈول آگیا، جا نئے

متعلقہ خبریں