اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ
یوٹلیٹی کارپویشن کا ملکی معشیت میں اہم کردار رہا۔یوٹیلیٹی سٹورز پاکستان میں 1971 میں ملک مین قائم کیے گئے تھے۔
یوٹیلیٹی کارپویشن کا خسارہ کم کرنے کی بھر پور کوشش کی گئی۔تمام تر کوششوں کے باوجود خسارہ کم نہ ہونے کی صورت میں یوٹیلٹی سٹورز کارپویشن کو بند کیا گیا۔
وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق آج 31 اگست کو یوٹیلٹی سٹورز بند کیے جارہے ہیں۔
یوٹیلیٹی کارپویشن کو ہر ماہ 60 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے۔
کنٹریکٹ ملازمین کو پیکج بھی دیا جارہا ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کو مجموعی طور پر 28 ارب روپے کا پیکج دیا جارہا ہے۔وزیر خزانہ کے ساتھ بنائی گئی کمیٹی میں تفصیلی پیکج تیار کیا گیا۔
مزید پڑھیں :سکولوں کی تعطیلات میں اضافہ