اہم خبریں

بھارت نے سلال ڈیم کے تمام سپل ویز کھول دیئے ، پنجاب میں ہائی الرٹ جاری

لاہور (اے بی این نیوز)پی ڈی ایم اے پنجاب نے آئندہ 36 گھنٹوں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ۔ ،ڈی جی کے مطابق
بھارت کی جانب سے سلال ڈیم کے تمام سپل ویز کھولے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
بھارت نے دریائے چناب میں پانی چھوڑنے کی آفیشل وارننگ نہیں دی۔
متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
آئندہ 2 روز میں بڑا سیلابی ریلا ہیڈ مرالہ کے مقام تک پہنچ سکتا ہے۔
ریلے کے باعث دریائے چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔
تمام اضلاع کی انتظامیہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کے لیے ہائی الرٹ پر رہیں۔

مزید پڑھیں :سکولوں کی تعطیلات میں اضافہ

متعلقہ خبریں