اسلام آباد(اے بی این نیوز) صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ 8 میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اس وقت میں ذاتی طور پر خود ضلع نارووال ظفر وال تحصیل میں ہوں اور اوور آل اگر آپ دیکھیں تو ساڑھے پندرہ لاکھ سے زیادہ لوگ سیلاب کی صورتحال سے متاثر ہوچکے ہیں
اس میں یقینی طو ر پر ہمارے دریائوں کے جو برساتی نالے تھے ان سے جو تباہی مچی ہے وہ دریائوں کی نسبت زیادہ ہے میں آج یہاں پر تحصیل پسرور بھی گیا وہاں نالہ ڈیک جو کہ 24 ہزار اس کی گنجائش ہے 78 ہزار کیوسک اس میں پانی آیا۔دریائے چناب میں 9 لاکھ کیوسک سے زیادہ پانی آیا اور یہ جو اعداد وشمار ہمارے سامنے آرہے ہیں تاریخ میں اتنا پانی کبھی بھی ان علاقوں میں نہیں آیا۔
مزید پڑھیں: انڈیونیشیا میں مظاہرے پھوٹ پڑے،پارلیمنٹ کی عمارت نذرآتش