اہم خبریں

ہائوسنگ سوسائٹی ایک دن یا سال میں نہیں بنتی،روحیل اصغر

اسلام آباد(اے بی این نیوز) سینئر رہنما مسلم لیگ ن روحیل اصغر اے این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ 8 میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آپ کی محبت ہے عمران خان صاحب کیساتھ مجھے ایک بات بتائیں اپنے تجربے کی روشنی میں آپ کا کیا خیال ہے جو ہائوسنگ سوسائٹی ہوتی ہے وہ ایک دن میں یا ڈیڑھ سال میں بن جاتی ہے۔

جب یہ سوسائٹی بنی تھی عمران خان صاحب برسراقتدار تھے جب خان صاحب کی سوسائٹی کے مالکان سے اختلافات ہوئے تو خان صاحب نے وہ معاملہ کلیئر کردیا اور دوسری بات آپ ذہن میں رکھیں یہ صوبائی معاملہ ہوتا ہے فیڈرل کا معاملہ ہی نہیں ہے خان صاحب اگر بات کرتے ہیں تو صرف فیڈرل گورنمنٹ کی بات کرسکتے ہیں صوبائی گورنمنٹ کی بات تو نہیں کرسکتے۔

یہ بات آپ نوٹ کرلیں آپ اپنے طور پر اس کی انکوائری کرلیں جب یہ شروع ہوئی تھی آپ نے آنکھیں بند کی ہوئی تھیں آپ کو پتا نہیں تھا کہ لوگوں کے گھر بن رہے ہیں لوگ اس پر قابض ہورہے ہیں سڑکیں بن رہی ہیں ترقیاتی کام ہورہے ہیں ایک دن میں تو نہیں بنی نہ اب یہ دیکھیں تین چار سال ہوگئے ہیں بنے ہوئے اس وقت آپ سو رہے تھے ۔

اس لئے باتیں کرنا آسان ہوتی ہیں۔آپ اس شخص کیخلاف ہیں جس شخص کی یہ سوسائٹی ہے اپنی ایک ذاتی رنجش کی بنا پر کسی کو ٹارگٹ کرینگے تو میرے خیال میں یہ درست نہیں ہے ۔آپ اس کا حل سوچیں اس کا حل کیا ہے ؟

مزید پڑھیں: اسکولوں کی چھٹیوں میں مزید توسیع کا امکان،اساتذہ کیلئے بھی خوشخبری

متعلقہ خبریں