اہم خبریں

بھارت میں نظام زندگی مفلوج، نئی دہلی میں سیلاب نے تباہی مچا دی

نئی دہلی ( اے بی این نیوز      )نئی دہلی میں طوفانی بارش نے شہر کا نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ بھارتی دارالحکومت میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں اور کئی اہم شاہراہیں مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئیں۔ ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا، جگہ جگہ گاڑیاں بند ہو گئیں اور شہری گھنٹوں تک پھنسے رہے۔

بارش کے باعث ایک مسافر بس بھی پانی میں پھنس گئی جس پر موجود نوجوانوں نے صورتحال کو تفریح میں بدل دیا۔ وہ بس کی چھت سے چھلانگ لگا کر پانی میں تیرنے لگے اور سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کر دیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔

نئی دہلی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی ناقص نکاسی آب کے باعث بارش کی ہر بوند شہر کو جھیل میں بدل دیتی ہے۔ شدید بارش نے ماحولیاتی مسائل اور شہری سہولیات کی کمی کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں :بھارت نے دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑ دیا، پانی آزاد کشمیر میں داخل

متعلقہ خبریں