اہم خبریں

قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے بروقت تیاری ناگزیر ہے، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )موسمیاتی خطرات سے بچاؤ کیلئے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ وزیراعظم شہبازشریف کہتے ہیں ۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے بروقت تیاری ناگزیر ہے ۔ یہ قومی مسئلہ ہے۔ سب کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا ۔ چاروں صوبوں۔ آزاد کشمیر ۔ گلگت بلتستان میں آبی ذخائر کی تعمیر کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنائی جارہی ہے۔ ہنگامی صورتحال سے نکلتے ہی وزیرِ اعظم کا اعلی ٰسطح اجلاس بلایا جائے گا ۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان شریک ہونگے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی اس اجلاس میں مدعو کیاجائےگا۔ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مؤثر پالیسی کی تیاری جاری ۔ پالیسی کا ورکنگ پیپر تمام صوبوں سے شیئر کیا جائے گا

مزید پڑھیں :دریائے ستلج میں سیلاب، دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے، بھارت نے ڈیک نالہ میں پانی چھوڑ دیا

متعلقہ خبریں