پشاور(اے بی این نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما مولانا کفایت اللہ اپنے بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے انتقال کر گئے۔
رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ضلع ملاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ چند روز قبل اپنے بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ مفتی کفایت اللہ پشاور کے بعد اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ مفتی کفایت اللہ کی نماز جنازہ رات 10 بجے ظفر پارک بٹ خیلہ میں ادا کی جائے گی۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی ملاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی ہمہ جہت خدمات کو قبول فرمائے۔ ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مرحوم کی دعوتی اور جماعتی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ میں مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
چند روز قبل مفتی کفایت اللہ کا ایک بیٹا اور بیٹی ان کے بیٹے کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ زخمی ہو گئے تھے جنہیں ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ ان کا ایک بیٹا اور بیٹی بھی شدید زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں :حکمرانوں کی ترجیحات بیرونی دورے ، عوام سیلاب میں ڈوب گئے، عون عباس بپی