اہم خبریں

دریائےچناب بے قابو ،چنیوٹ اورجھنگ کوخطرہ،بندپرموادلگادیاگیا

چنیوٹ ( اے بی این نیوز        )دریائےچناب کابہاؤتیز،چنیوٹ اورجھنگ کوخطرہ۔ 9ے10لاکھ کیوسک کاریلہ گزرنےکاامکان۔ آبادی بچانےکےلیےبندپربارودلگادیاگیا۔
ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد میں مسلسل کمی ۔
ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 54 ہزار 40 کیوسک ریکارڈ ۔ ہیڈ مرالہ پر پانی کااخراج ایک لاکھ 50 ہزار 40 کیوسک ریکارڈ۔ خانکی بیراج پر پانی کی آمد و اخراج 2 لاکھ 59 ہزار 815 کیوسک ریکارڈ۔
قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد و اخراج 3 لاکھ 68 ہزار 722 کیوسک ریکارڈ۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں کمی کا سلسلہ جاری۔ سیلابی پانی کا رخ دریائے چناب کی طرف، دیہاتوں سے لوگوں کی نقل مکانی شروع۔فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب۔ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد ایک لاکھ 63ہزار 440کیوسک ریکارڈ۔ دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب۔
دریائے چناب میں خانکی کے مقام پرپانی کی آمد اور اخراج 3لاکھ35ہزار 956کیوسک ریکارڈ۔ دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب۔ دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا خراج 99ہزار470کیوسک ریکارڈ۔
دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب۔ دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

مزید پڑھیں :تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری،جا نئے کتنے بند رہیں گئے

متعلقہ خبریں