اہم خبریں

سیلاب زدگان تک کیسے پہنچا جا ئے،خواجہ آصف نے انوکھا طریقہ اپنا لیا،جا نئے کیا

سیالکوٹ ( اے بی این نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایک منفرد اور قابلِ ستائش اقدام کرتے ہوئے اپنی لینڈ کروزر کو کشتی کی صورت میں استعمال کر کے سیلاب زدگان تک رسائی حاصل کی۔ حالیہ شدید بارشوں اور دریائے چناب میں طغیانی کے باعث سیالکوٹ کے متعدد علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں، جہاں ہزاروں افراد امداد کے منتظر ہیں۔ خواجہ آصف نے روایتی پروٹوکول سے ہٹ کر عملی طور پر متاثرین کے درمیان پہنچ کر نہ صرف ان کی دلجوئی کی بلکہ حکومت کی جانب سے فوری ریلیف کی یقین دہانی بھی کروائی۔

سوشل میڈیا پر خواجہ آصف کی لینڈ کروزر کو پانی میں تیرتے ہوئے دیکھ کر صارفین نے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔جہاں عوام ان کے جذبے کو سراہ رہے ہیں۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواجہ آصف خود گاڑی میں موجود ہیں اور سیلابی پانی سے گزر کر متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ مقامی افراد سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سن رہے ہیں۔

اس موقع پر خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں، خدمت کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان، پاک فوج، اور دیگر ادارے مل کر متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کیے جا رہے ہیں، اور جلد ہی مزید امدادی سامان بھی پہنچایا جائے گا۔

سیالکوٹ میں اس وقت ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں، فصلیں تباہ ہو گئی ہیں، اور بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ خواجہ آصف کا یہ اقدام نہ صرف ایک علامتی پیغام ہے بلکہ عملی طور پر یہ ظاہر کرتا ہے کہ قیادت اگر چاہے تو عوام کے درمیان پہنچ کر ان کے دکھ درد میں شریک ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں :شہریار آفریدی کا انقلابی اقدام، عمران خان سے وفاداری نبھانے کی تاریخ رقم کر دی ،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں