اہم خبریں

کسی سیاسی جماعت نے آج تک بلدیاتی الیکشن نہیں کروائے ،اعجاز الحق

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سربراہ مسلم لیگ ضیاء اعجازالحق نے اے بی این نیوز کے پروگرام تجزیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے ایم این ایز کو اتنی تکلیف نہیں ہے۔

جتنی چیف منسٹرز کو ہے یہ جو مسودہ پرویز مشرف لیکر آئے تھے کہ جس میں ناظم کوایک گورنر کی طرح طاقت دی ڈی سی او اور ڈی پی او کو اس کے ماتحت کرنا تھا اس پر یہی بات ہوئی کہ چیف منسٹرز نے کہا کہ یہ تو ہمارے ہاتھ سے سارا معاملہ ہی چلا جائے گا۔

جب ڈی سی او اور ڈی پی او ناظم کو جواب دہ ہونگے تو چیف منسٹر کیا کریگا یہاں پر تو اس لئے اس کو تبدیل کردیا گیا اس میں سے اس کی کریم نکال لی گئی اور جو ڈھانچہ بچا اس کو لاگو کرنے کی کوشش کی گئی ۔سیاسی جماعتوں کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں 88ء سے کس سیاسی جماعت نے لوکل باڈیز کے الیکشن کروائے۔

پیپلز پارٹی نے تو تاریخ میں آج ایک بھی الیکشن نہیں کروایا جب بھی ان کی گورنمنٹ آئی ہے۔مسلم لیگ ن نے اس وقت کروایا جو دو تہائی اکثریت تھی اور ان کو پتہ ہے کہ اب ہماری ہی من مانی چلے گی ہم جیت جائیں گے ۔غیر جماعتی الیکشن کہ کروادیں اور ان کو کہہ دیں کہ اپنی کارکردگی دکھائیں،کریڈٹ تو انہیں ہی ملے گا جو گورنمنٹ ہوگی۔

مزید پڑھیں: پاکستان رجسٹرڈ افغانوں کے قیام میں توسیع کرے،یو این ایچ سی آر

متعلقہ خبریں