اہم خبریں

9مئی کے مقدمے میں 4نئے گواہوں کے بیانات قلمبند

لاہور( اے بی این نیوز)انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے 9 مئی کو جناح ہاؤس کے قریب سپریم کورٹ کے جج اسکواڈ کی گاڑی کو جلانے کے کیس میں 4 نئے گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے۔

اے ٹی سی لاہور کی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی اور ملزمان کے خلاف 4 نئے گواہوں کے بیانات قلمبند کئے۔

سماعت کے دوران ملزمان کے وکلا نے کیس کے 7 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کی جس کے بعد کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

اس موقع پر عدالت نے کیس کے جلد فیصلے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ اس کیس کے 6 ملزمان کو مقدمے میں غیر حاضر قرار دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود رشید بھی 9 مئی سے متعلق مقدمے میں نامزد ملزمان میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:سائبر مجرموں کا نیا ہتھکنڈہ! ایف آئی اے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی!

متعلقہ خبریں