اہم خبریں

ورلڈ بینک کا بڑا اعلان، پاکستانی طلباء کے لیے خوشخبری

اسلام آباد( اے بی این نیوز )عالمی بینک نے پاکستان کو 47.9 ملین ڈالر کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے، یہ گرانٹ پاکستان میں تعلیم کے شعبے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان میں تعلیم کے شعبے کے لیے 47.9 ملین ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔

وزارت تعلیم نے کہا کہ یہ گرانٹ خصوصی طور پر پنجاب میں تعلیمی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی تاکہ سکول سے باہر بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کیا جا سکے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس گرانٹ سے 40 لاکھ بچے براہ راست مستفید ہوں گے جب کہ 80 ہزار بچوں کو اسکولوں میں داخلے میں مدد دی جائے گی۔ مزید یہ کہ 30 لاکھ بچے معیاری تعلیمی سہولیات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

منصوبے کے تحت ایک لاکھ اساتذہ اور والدین کی بنیاد پر کمیونٹی لیڈر تیار کیے جائیں گے جو تعلیمی عمل میں رہنمائی فراہم کریں گے۔

اس کے علاوہ گرانٹ سے سکولوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق یہ اقدام پاکستان میں بچوں کے لیے تعلیمی مواقع کو وسعت دینے اور تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں :ہلک ہوگن کی موت قدرتی تھی یا کچھ اور؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

متعلقہ خبریں