اسلام آباد(اے بی این نیوز) بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے اے بی این کےپروگرام ڈی بیٹ ایٹ 8 میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کو برے حالات میں رکھا گیا ہے ۔
یہ ایک ٹارچر ہے کو جو انٹرنیشنل لاء کے مطابق غیر قانونی ہے ان کے پاس اخبار ،ئی ٹی وی کی کوئی سہولت میسر نہیں ہے اس کے علاوہ عمران بشریٰ کا کمرہ ہے آپ نے سنا ہو گا پڑھا ہوگا کہ ان کو کرنٹ لگاتو اس میں ان کے کمرے کی چھت لیک کرتی ہے آپ تصور کریں کہ وہ سابقہ وزیراعظم کی بیوی ہیں کمرے کی چھت لیک کرتی ہے جس کی وجہ سے کمرے کے سوئچ بورڈز میں پانی آجاتا ہے اور دو تین دن انہیں بہت زبردست کرنٹ لگا ہے۔
اب بارش کے بعد جو برساتی کیڑے ہیں ان کے کمرے میں بہت زیادہ ہیں ان کے پائوں پر کیڑے کے کاٹنے کی وجہ سے زخم ہوگیا تھا انفیکشن کی وجہ سے ان کا پائوں سوجھ گیا تھا اور انہیں کافی دن ٹمپریچر رہاانہیں میڈیکل ٹریمنٹ نہیں دیا گیا ابھی بھی ان کے دونوں پائوں پر کیڑوں نے کاٹا ہوا ہے۔
ان پر پٹیاں انہوں نے باندھی ہوئی ہیں تو یہ اس طرح کے حالات ہیں کھانا برا ہے ظاہری بات کہ جب بجلی بند ہوتی ہے تو دو دو دن تک نہیں آتی جیل میں کبھی بجلی بند نہیں ہونی چاہئے اس طرح کے سارے حربے آزمائے جارہے ہیں بشریٰ اور عمران خان پر۔
عوام آج بھی عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، شاہد خٹک