اہم خبریں

پی آئی اے کے لوگو والے غبارے نے بھارتی حکام کی دوڑیں لگوادیں

سری نگر (اے بی این نیوز) مقبوضہ کشمیر میں پی آئی اے کے لوگو والا ایک غبارہ دکھائی دینے پر بھارتی حکام میں کھلبلی مچ گئی اور فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں پی آئی اے کے لوگو والے غبارے نے بھارتی حکام کی دوڑیں لگوادیں۔

کشمیر میڈیا سروس نے بتایا کہ نیو بستی علاقے میں اس وقت غیر معمولی صورتحال پیدا ہوئی جب فضاء میں پی آئی اے کے نشان والا غبارہ نمودار ہوا اور غبارہ دیکھتے ہی بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور ہائی سکیورٹی الرٹ نافذ کر دیا۔مقامی شہریوں نے اس واقعے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے کھلونے نے پوری فوج کو الرٹ کر دیا۔

جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی حکام کس حد تک غیر محفوظ اور خوف زدہ ہیں کہ ایک بے ضرر کھلونے کو بھی دشمنی کی نظر سے دیکھتے ہیں۔کشمیریوں نے مزید کہا کہ جدید اسلحے سے لیس فوج اگر ایک غبارے سے خوفزدہ ہو جائے تو یہ اس کی کمزوری کی علامت ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی سامبا کے علاقے سے پی آئی اے کے لوگو والا ایک غبارہ پکڑا” گیا تھا، جس پر بھارتی فورسز نے اسی طرح کی غیر معمولی حرکتیں کی تھیں۔
مزید پڑھیں: یوکرین کا روس کے ایٹمی بجلی گھر پر حملہ،آگ بھڑک اٹھی

متعلقہ خبریں