لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کے شہری اگر پشاور اور کراچی جا کر وہاں کی صورتحال دیکھیں تو ترقی کا فرق واضح ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد کسی صوبے کے پاس یہ جواز نہیں رہا کہ اسے اختیارات یا وسائل نہیں ملے۔ سعد رفیق نے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی مسلسل تین حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہاں واقعی ایک ارب درخت لگائے گئے ہوتے تو حالیہ تباہی سے بچا جا سکتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ 350 ڈیمز بنانے کا دعویٰ کیا گیا، لیکن اگر کوئی ان میں سے صرف چند ڈیمز کے نام بھی بتا دے تو وہ ماننے کو تیار ہیں۔
سعد رفیق نے مزید کہا کہ نواز شریف نے اپنے دورِ حکومت میں کالاباغ ڈیم بنانے کی سنجیدہ کوشش کی تھی، مگر اسے سیاسی مخالفت کی نذر کر دیا گیا۔
یہ بیان انتخابی ماحول میں ایک نئی بحث کو جنم دے رہا ہے، جس میں ترقیاتی منصوبوں اور دعووں کی حقیقت پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں.
مزیدپڑھیں:پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات میں نئی پیش رفت ، ویزا فری سفر کی راہ ہموار