اہم خبریں

بلوچستان کے ضلع ژوب اور موسیٰ خیل میں زلزلہ

ژوب (اے بی این نیوز)بلوچستان کے ضلع ژوب اور موسیٰ خیل میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب اور موسیٰ خیل میں 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی گہرائی 150 کلو میٹر تھی۔رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ سلیمان کا پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی ،زیر زمین پائپ لائن سے آئل چوری کا چونکا دینے والا انکشاف

متعلقہ خبریں