اہم خبریں

غیرملکی خاتون مشہور بائیک رائیڈر سے پولیس کے نامناسب سوالات ؟

بٹگرام( اے بی این نیوز ) غیر ملکی خاتون بائیکر سے نامناسب سوالات کرنے پر ایک پولیس اہلکار کو معطل، 3پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ۔

20 اگست کو نجی ٹی وی نے مشہور ڈچ بائیکر نورالی سے پولیس کے نامناسب سوالات پر ایک رپورٹ نشر کی۔

سیروتفریح پر آنے والی مشہور ڈچ بائیکر پولیس کے عجیب و غریب رویے اور سوالات سے اس وقت پریشان ہوگئی جب انہیں پہلے ایک جگہ پولیس نے روکا، ان کے کاغذات چیک کیے، پھر 2 اہلکاروں کو اپنے ساتھ بھیج دیا۔ وہ اہلکار اسے گھومتے رہے، اسے ایک سے دوسری اور دوسری سے تیسری پولیس ٹیم کے حوالے کرتے رہے۔

پولیس کی 6 الگ الگ ٹیموں نے نورالی سے تفتیش کی۔ تفتیش کے دوران ان کا نام، عمر، دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی، نورالی تعاون کرتی رہی، جب سوال کیا گیا کہ 37 سال کی عمر میں شادی کیوں نہیں کی، آپ کے شوہر کہاں ہیں؟

تو ڈچ نورالی بائیکر پولیس کے غیر ضروری سوالات پر برہم ہوگئیں، پولیس والوں سے پوچھا کہ کیا انہیں کسی خاتون سیاح سے ایسے سوالات کرنے چاہئیں؟

واضح رہے کہ نورالی دنیا میں سب سے زیادہ فالوورز کے ساتھ بائیکر ہیں جو یہاں پاکستان دیکھنے آئی تھیں۔

مشہور ڈچ بائیکر نے اپنے ساتھ پیش آنے والی ساری صورتحال کو فلمایا اور یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا۔ ویڈیو میں جہاں نورالی پولیس کے نامناسب رویے اور سوالات پر بیزاری کا اظہار کرتی نظر آرہی ہیں وہیں وہ پاکستان کی مہمان نوازی سے متاثر ہیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ نورالی سڑک کنارے ہوٹل پر رکی، ناشتہ کیا، غریب ہوٹل مالکان نے پیسے لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ آپ ہمارے مہمان ہیں، اگر آپ کو کسی اور چیز کی ضرورت ہو تو ہمیں بتائیں، ہم آپ سے کھانے پینے کے پیسے نہیں لیں گے۔
مزید پڑھیں:غزہ کے بعد ویسٹ بینک بھی خطرے میں، سابق سفیرعبدالباسط نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

متعلقہ خبریں