اسلام آباد( اے بی این نیوز )محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف شہروں میں بارشوں کے 8ویں سلسلے کی پیش گوئی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، کشمیر، وسطی پنجاب، پوٹھوہار ریجن اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے، موسلادھار بارش سے کئی علاقوں میں طغیانی آگئی ہے۔
چترال، سوات، شانگلہ، بونیر کے دریاؤں اور نہروں میں طغیانی کا خطرہ ہے، ایبٹ آباد، نوشہرہ، چارسدہ، اور صوابی کے دریاؤں اور نہروں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، گلیات، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر کے دریاؤں اور نہروں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے اور مری گلیات، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ سیالکوٹ، سرگودھا، پشاور اور نوشہرہ میں نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔
اس سے قبل چیئرمین این ڈی ایم اے نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ، پنجاب اور گلگت بلتستان سے سیلاب کا خطرہ ٹل نہیں سکا، آنے والے دو ہفتے خطرناک ہوں گے۔
مزید پڑھیں:مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن ایک ساتھ لڑنے پر متفق