اہم خبریں

دریائے ستلج بپھر گیا، خطرے کا بگل بجا دیا گیا،دریائے سندھ کی تباہ کاریاں، کروڑوں روپے کی دریائی چیک پوسٹ نگل گیا

قصور ،لیہ (اے بی این نیوز    )دریائے ستلج نے خطرے کا بگل بجا دیا ،گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ۔ قصور:پاک فوج کی جانب سے تلوار پوسٹ اور چندہ سنگھ کے مقام پر فلڈ ریلیف کیمپس قائم۔
قصور:پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ ، پانی کا بہاؤ 21.5 فٹ سے تجاوز کرگیا ۔ قصور:سینکڑوں ایکڑ زرعی رقبہ زیر آب آنے سے کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان۔

:دریائے سندھ کی تباہ کاریاں جاری، 80 کلو میٹر کی طویل پٹی سیلاب کی لپیٹ میں آ گئی۔ تحصیل کروڑ لعل عیسن، لیہ اور کوٹ سلطان کی20 یونین کونسلز زیر آب آ گئیں ۔ 4 لاکھ 90 ہزار کیوسک کے سیلابی ریلے نے کئی مواضعات اور بستیاں ڈبو دیں ۔
تیار فصلیں، سڑکیں، سکولز، مساجد، سرکاری و غیر سرکاری املاک، گھر، قیمتی زمینیں دریا برد۔ کروڑ لعل عیسن میں کروڑوں روپے کی دریائی چیک پوسٹ بیٹ مونگڑ دریائے سندھ نگل گیا۔ نشیبی علاقوں کے زمینی راستے منقطع ہونے سے امداد کی فراہمی اور نقل مکانی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں :فتنہ الخوارج کے خلاف بڑی کا میابی،کا لعدم بی ایل اے نیٹ ورک کا اہم کارندہ گرفتار،جا نئے کون

متعلقہ خبریں