اہم خبریں

سوئس سفارت خانے کےنئےتعینات ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا نیسلے پاکستان کی فیکٹری کا دورہ، پائیدار اقدامات کی تعریف

شیخوپورہ (اے بی این نیوز    ) سوئس ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی نیسلے پاکستان کی سوئس روایت کو برقرار رکھنے اور پاکستان کی معاشی ترقی میں کردار کی تعریف کی.

پاکستان میں سوئس سفارت خانے کے نو تعینات ڈپٹی ہیڈ آف مشن لارنٹ کوزینو نے شیخوپورہ میں نیسلے پاکستان کی فیکٹری کا دورہ کیا اور پاکستان کے معاشی ترقی، قابل تجدید توانائی اور پائیدار اقدامات کے وژن کیلئے کمپنی کے عزم کا اعتراف کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لارنٹ کوزینو نے کہا” نیسلے پاکستان نے سوئس روایت کو برقراررکھتے ہوئے گزشتہ چند برسوں میں قابل قدر متعدد اقدامات اٹھائے ہیں، پاکستان میں 2030تک 50ملین ڈالر کے برآمدی منصوبہ اور قابل تجدید توانائی اور پائیدار اقدامات میں 2بلین روپے کی سرمایہ کاری نیسلے پاکستان کی پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے عزم کا عکاس ہے۔
سوئس سفارت خانے کے نئے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے نیسلے پاکستان کے ہیڈ آف ٹیکنیکل فیصل ندیم نے کہا” ہمیں لارنٹ کوزینو کے دورہ اور ہماری کارروباری سرگرمیوں میں گہری دلچسپی پر انتہائی خوشی ہے۔گزشتہ 35 برسوں میں نیسلے پاکستان درآمدات کے فروغ، قابل تجدید توانائی اور پائیدار اقدامات کے ذریعے مستقبل کیلئے اپنی ویلیو چین میں مثبت اثرات مرتب کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
کمپنی نے مقامی صنعتوں کو مزید مضبو ط بنایا اور خام مال اور پیکیجنگ کی اپنی ضروریات کا 90فیصد مقامی سطح سے حاصل کرکے مقامی صنعت کو مزید فروغ دیا۔
اس سے قبل نیسلے پاکستان نے اپنی قابلِ تجدید توانائی میں 2 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا آغاز کیا، جس کے تحت شیخوپورہ اور کبیر والا میں بالترتیب 2.5 اور 2.6 میگاواٹ کے دو سولر پاور پلانٹس کو فعال کیا گیا۔

اس کے علاوہ دو بائیوماس بوائلرز اور مختلف مقامات پر کئی دیگر سولر پاور پلانٹس بھی قائم کیے گئے۔نیسلے نے اقوام متحدہ کی پائیدار ترقی کے اہداف ایس ڈی جیز 13اور 15کے مطابق کاربن کے اخراج میں کمی اور 2050تک زیرو اخراج کے عہد کا بھی اعلان کیا ہے۔

نیسلے پاکستان ، ملک بھر میں اپنی چار فیکٹریوں اور خوراک اور مشروبات کی وسیع رینج کے ساتھ لاکھوں پاکستانیوں کیلئے ذائقہ سے بھرپور متوازن ڈائیٹ فراہم کرنے میں مدد کررہا ہے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی بھی ملک میں نئے صوبوں کی حامی نکلی، علی محمدخان

متعلقہ خبریں