اسلام آباد (اے بی این نیوز )پی ٹی آئی بھی ملک میں نئے صوبوں کی حامی نکلی۔ پی ٹی آئی رہنما علی محمدخان نے کہا کہ
ملک میں نئے صوبے بننے چاہئیں۔
نئے صوبے عوام کےمفادمیں بننے چاہئیں کسی کی خواہش پرنہیں۔
وطن عزیزقیامت تک قائم و دائم رہے گا۔
پی ٹی آئی جنوبی پنجاب صوبہ بننے کے حق میں ہے۔
بہاولپورسمیت پوراپنجاب تخت لاہورکے زیراثر ہے۔
خیبرپختونخوا میں صوبہ ہزارہ بننے کاحامی ہوں۔
نئے صوبے بننے سے عوامی مسائل ان کی دہلیزپرحل ہونگے۔
صوبہ سندھ اوربلوچستان میں بھی اس پربات ہونی چاہئے۔
تمام سیاسی پارٹیزسے بات کرکے اتفاق رائے سے نئے صوبے بنائے جائیں۔
مزید پڑھیں :علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کی بھی گرفتاری کا دعویٰ