اہم خبریں

عمران خان کی بہن علیمہ خان کے گھر پر دھاوا، تشدد،حملہ آور بیٹے شاہ ریز کو ساتھ لے گئے،سلمان اکرم راجہ

لاہور (اے بی این نیوز        ) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے گھر پر دھاوا۔ نامعلوم افراد علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو ساتھ لے گئے۔ علیمہ خان کے گھر پر حملہ کر کے گھر والوں پر تشدد کیا گیا۔
علیمہ خان کے گھر پر حملے اور تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چھاپہ مارنے والوں نے نہ صرف اہل خانہ کو ہراساں کیا بلکہ گھر کے عملے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

سلمان اکرم راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ عدالتی فیصلے کے فوراً بعد پیش آیا ہے جب سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت کا فیصلہ بالکل قانون کے مطابق ہے اور ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ تاہم، ضمانت ملنے کے چند گھنٹوں بعد علیمہ خان کی رہائش گاہ پر حملہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ حق اور سچ کی بات کرنے والا آج کے دور میں مجرم قرار دیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے الزام لگایا کہ اس کارروائی کا مقصد دباؤ ڈالنا اور پارٹی قیادت کو مزید مشکلات میں گھیرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے ہونے والے مذاکرات کے دوران بھی ہمارا مطالبہ یہی تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے تاکہ سیاسی بحران کا کوئی حل نکالا جا سکے۔ لیکن اس کے بجائے انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بڑھا دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں  :خواتین اور طالبات کیلئے ’’ پنک  ‘‘بٹن نصب کر دیئے گئے، جا نئے کیوں

متعلقہ خبریں