اہم خبریں

چھٹی کا اعلان،جا نئے کس دن کی ہو گی اور وجہ کیا بنی

سرگودھا (اے بی این نیوز        )ڈی سی سرگودھا نے امام حسن رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت پر مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا۔

ڈی سی سرگودھا نے امام حسن رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت پر مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا۔
یوم شہادت حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کے سلسلے میں 28 صفر (23 اگست) بروز ہفتہ سرگودھا شہر کے تمام تعلیمی اداروں میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ڈی سی آفس کے ترجمان کے مطابق تعطیلات کا اطلاق صرف سرگودھا شہر کے سکولوں اور اداروں پر ہو گا۔

یہ فیصلہ عوامی تحفظ کے تحفظ اور مذہبی جلوس کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں  :نسلہ ٹاور کو غیر قانونی زمین الاٹ کرنے کے کیس کا فیصلہ سنادیا ،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں