لاہور(اے بی این نیوز)پنجاب بھر کے بورڈز نے نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا۔ لاہور بورڈ کےمطابق نویں جماعت کے امتحانات میں 45 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے،3 لاکھ 8 ہزارطلبا میں سے1 لاکھ 38 ہزار طلبا پاس ہوئے۔
سائنس گروپ کے 47 فیصد طلبا کامیاب ہوئے،آرٹس گروپ کے 63 فیصد طلبا فیل ہوئے۔اس کےعلاوہ نجی تعلیمی اداروں کے 67 فیصد،سرکاری اسکولزکے 40 فیصدطلبا پاس ہوئے،سائنس گروپ میں لڑکوں کی کامیابی کا تناسب 38،لڑکیوں کا 56 فیصدرہا،آرٹس گروپ میں لڑکوں کی کامیابی کا تناسب 21،لڑکیوں کا 46 فیصد رہا،مجموعی طور پر 53 فیصد لڑکیاں، 35 فیصد لڑکے پاس ہوئے،ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب منعقد کی جائے گی۔لاہور بورڈ کے نویں جماعت کے طلبا اپنا رزلٹ چیک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
https://www.biselahore.com/
گجرنوالہ بورڈ کے نویں جماعت کے طلبا اپنا رزلٹ یہاں چیک کریں
https://www.bisegrw.edu.pk/
فیصل آباد بورڈ کے طلبا اپنا رزلٹ رول نمبر کیساتھ یہاں پر چیک کریں
https://bisefsd.edu.pk/
ملتان بورڈ کے طلبا اپنا رزلٹ نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کرکے چیک کریں
https://results.bisemultan.edu.pk/
ملتان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نےنویں جماعت کےسالانہ امتحان کےنتائج کااعلان کردیا،کُل ایک لاکھ 44 ہزار 5 سو 82 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے،75ہزار4سو38امیدوار پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب52.11 فیصد رہا۔
بہاولپور کے نویں جماعت کے طلبا اپنا رزلٹ یہاں چیک کریں
https://bisebwp.edu.pk/
راولپنڈی کے نویں جمات کے طلبا اپنا رزلٹ یہاں چیک کریں
https://biserwp.edu.pk/
سرگودھا کے طلبا اپنے رزلٹ کے لیے یہاں کلک کریں
https://www.bisesargodha.edu.pk/
سائیوال کے طلبا اپنے رزلٹ کے لیے یہاں کلک کریں
https://bisesahiwal.edu.pk/
حیدرآباد تعلیمی بورڈ نےدسویں جماعت کےسالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان کردیا،تینوں ٹاپ پوزیشن نجی اسکول کی طالبات کے نام رہیں،رپورٹ کےمطابق امتحانات میں 75 ہزار 683 طلبہ وطالبات نے حصہ لیا، 70 ہزار 23 طلباء و طالبات کامیاب اور 5 ہزار 620 فیل قرار پائے، نقل کی شکایت پر 40 طلبہ کےنتائج روک دیئے
گئے،کامیابی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رہا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں آج کا ڈالر ریٹ جانئے؟