اہم خبریں

مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،وفاقی وزیر امیر مقام

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی وزیر امیر مقام نے اے بی این نیوز پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے حالیہ قدرتی آفات کے نقصانات پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہاڑی علاقوں میں سڑکیں مکمل تباہ ہو چکی ہیں اور آمدورفت منقطع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف خود بحالی کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ تمام ادارے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسٹوریشن پر فوکس کیے ہوئے ہیں۔

امیر مقام نے مزید کہا کہ یہ تباہی تاریخ میں بہت کم دیکھی گئی لیکن ہم کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے اور متاثرہ عوام کو ان کا حق ضرور دلایا جائے گا۔ابھی تک متعدد افراد لاپتہ ہیں، ریسکیو اور تلاش کا عمل جاری ہے۔ قدرتی آفت میں جانی و مالی نقصانات بہت زیادہ ہوئے۔ ہل ایریاز میں سڑکیں مکمل تباہ ہو چکی ہیں، آمد و رفت منقطع ہے۔ریاست تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ بجلی، پانی، سڑکیں، ہر نظام شدید متاثر ہوا ہے۔ تمام ادارے ریسٹوریشن پر فوکس کیے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف خود روزانہ بحالی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ آج بھی وزیراعظم کی زیر صدارت زوم میٹنگ ہوئی۔میں خود باجوڑ، کلبور، سوات اور دیگر متاثرہ علاقوں کا دورہ کر چکا ہوں۔ ہماری اولین ترجیح متاثرہ افراد کی فوری مدد اور بحالی ہے۔ وفاقی اور صوبائی سطح پر مکمل ہم آہنگی سے کام ہو رہا ہے۔ایسی تباہی تاریخ میں کم دیکھی گئی، لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ریلیف اور بحالی کا ہر قدم شفاف اور مؤثر بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ ریاستی مشینری الرٹ ہے، چیلنجز کے باوجود ہر ممکن قدم اٹھا رہے ہیں۔ باجوڑ میں حالات انتہائی نازک ہیں، ہر قدم پر محتاط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ آپریشنز جاری ہیں، متاثرین کی فوری مدد ہماری اولین ترجیح ہے۔ صوبائی حکومتیں اپنی حدود میں معاوضہ دیتی ہیں، مرکزی حکومت خاص کیسز پر توجہ دے رہی ہے۔

وزیراعظم کی صوابدیدی منظوری سے متاثرین کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ سوات اور صوابی کے دردناک واقعات پر فوری کارروائی جاری ہے۔ ہم سیاسی پوائنٹ سکورنگ سے بالاتر ہو کر خدمت عامہ پر توجہ دے رہے ہیں۔

ہماری حکومت عوام کے دکھ میں برابر شریک ہے، ہر متاثرہ کو حق دلانے کی کوشش ہے۔ کسی کو یہ فیصلہ کرنے کا حق نہیں کہ کون متاثر ہے اور کون نہیں۔پرائیویٹ نہیں، عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔ مشترکہ کوششوں سے اس مشکل گھڑی سے نکلیں گے۔

مزید پڑھیں: نا ئیجیریا،مسجد میں نماز کے دوران فائرنگ،27 افراد شہید،متعدد زخمی

متعلقہ خبریں