اہم خبریں

نجی ایئر لائن کی پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد سے کراچی آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز خراب موسم سے کی زد میں آگئی۔ ذرائع کے مطابق پرواز ای آر 501 کو کپتان نے کراچی ایئرپورٹ پر 2 مرتبہ لینڈ کروانے کی کوشش کی لیکن خراب موسم کے باعث لینڈنگ نہ ہو سکی۔

کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور پرواز کو خطرے میں ڈالے بغیر سلامتی سے واپس اسلام آباد کا رُخ کیا۔ کپتان نے پرواز کے مسافروں کو خراب موسم سے آگاہ کر کے واپس اسلام آباد جانے کی وجہ بتائی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ اب سے کچھ دیر قبل واپس اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر چکا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بدھ20 اگست 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

متعلقہ خبریں