اہم خبریں

عمران خان کے اخبارات بند،ٹی وی کی سہولت ختم،کارکن ہمت نہ ہاریں ڈٹے رہیں،عمران خان کا جیل سے پیغام

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        ) پی ٹی آئی راہنما علی بخاری نے اہم انکشافات کیے اور کہا کہ شور بہت مچتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہر بار ملاقات کے لیے ان کا نام فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق آخری ملاقات رمضان کے دوران ہوئی تھی جبکہ عید پر بھی ملنے کی اجازت نہیں ملی۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ہر ہفتے ملاقات کی فہرست میں ان کا نام شامل ہوتا ہے لیکن عملی طور پر اجازت نہیں دی جاتی۔

بانی پی ٹی آئی سے ان کی ملاقات ہوئی اور الحمدللہ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کے دوران بتایا کہ گزشتہ چار ہفتوں سے ان کی اہلیہ سے ملاقات نہیں ہوئی جبکہ اخبارات بھی بند ہیں۔ دو ماہ کے دوران انہیں صرف چار کتابیں فراہم کی گئی ہیں اور ٹی وی کی سہولت بھی ختم کر دی گئی ہے جس سے ان کی معلومات تک رسائی محدود ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے ملک کے حالات کے بارے میں تفصیل سے دریافت کیا اور کارکنان کے نام پیغام بھیجا کہ وہ ہمت نہ ہاریں اور ڈٹے رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر تاریک رات کے بعد سویرا ضرور ہوتا ہے اور ہم انشااللہ حق پر ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کارکنان اور قیادت کو تاکید کی کہ وہ ثابت قدم رہیں اور کسی دباؤ میں نہ آئیں۔وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ’’بدلو‘‘ میں گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ

علی بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا واضح مؤقف ہے کہ اپوزیشن لیڈر کا تقرر قومی اسمبلی، سینیٹ اور پنجاب اسمبلی میں لازمی ہے تاکہ جمہوری توازن برقرار رہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر خیبرپختونخوا میں نااہلیوں کے کیسز سامنے آتے ہیں تو ان کا بھی سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ہمیشہ میرٹ، آئین اور رول آف لا کی بات کرتی رہی ہے اور یہی مؤقف پارٹی کی اصل طاقت ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے پیغام نے کارکنان اور عوام کو ایک نئی امید دی ہے کہ مشکلات کے باوجود جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور بالآخر کامیابی حق کے علمبرداروں کی ہوگی۔

مزید پڑھیں :یہ اسمبلی نمائندے نہیں، ہارے ہوئے افراد کا لشکر مسلط ہے،بابر اعوان

متعلقہ خبریں