دہلی (اے بی این نیوز )مودی راج میں انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، راہول گاندھی نے بی جے پی کی دھاندلی کو بے نقاب کر دیا۔بھارت میں مودی حکومت کے تحت انتخابی عمل کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھاد یئے۔
اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کھل کر بی جے پی کی مبینہ دھاندلی کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت جعلی مینڈیٹ کے بہانے اقتدار میں بیٹھی ہے۔ بھارتی عوام کی ایک بڑی تعداد نے بھی کھل کر مودی حکومت پر ووٹ چوری کا الزام لگایا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ مودی جی نے ایسا نظام قائم کیا ہے جس میں لوگ دوسرے امیدوار کو ووٹ دیتے ہیں لیکن نتیجہ بی جے پی کے کھاتے میں ڈال دیا جاتا ہے۔ عوامی شکایات کے مطابق مودی کے عام امیدوار بھی لاکھوں ووٹوں کے بھاری مارجن سے جیتے جا رہے ہیں حالانکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔
عوام کہتے ہیں کہ ہم ووٹ کانگریس یا دیگر پارٹیوں کو دیتے ہیں لیکن جیت ہمیشہ بی جے پی کی ہوتی ہے۔ راہول گاندھی نے بھارتی میڈیا کے سامنے دعویٰ کیا کہ یہ انتخابی عمل عوامی مینڈیٹ نہیں بلکہ ووٹ چوری کا نتیجہ ہے۔
بی جے پی کی دھاندلی اور بے قاعدگیوں کو عوامی سطح پر بے نقاب کرنے کے بعد اب لوگ کھل کر مودی حکومت کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔
بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی جیت دراصل عوامی حمایت کا نتیجہ نہیں بلکہ منظم انتخابی دھاندلی کا نتیجہ ہے۔ اس دوران عوام نے مودی حکومت کے جھوٹے دعوؤں اور دھوکہ دہی کے ہتھکنڈوں کو بھی یکسر مسترد کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں :تعلیمی اداروں میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان،جا نئے کب سے کب تک سکول کالجز بند رہیں گے