اہم خبریں

تعلیمی اداروں میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان،جا نئے کب سے کب تک سکول کالجز بند رہیں گے

پشاور( اے بی این نیوز      )خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث صوبے کے بالائی اضلاع کے تمام اسکولوں کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، سیلاب اور بارش سے متاثرہ علاقوں (سوات، بونیر) میں تعلیمی ادارے 25 اگست تک طلباء اور عملے کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر بند رہیں گے۔

یہ اقدام مسلسل موسلا دھار بارشوں نے سیلاب کی وجہ سے کیا، جس سے کے پی کے کے کئی حصوں میں بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا اور روزمرہ کی زندگی درہم برہم ہوگئی۔

علاوہ ازیں خیبرپختونخوا کے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں اعلیٰ تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اعلیٰ تعلیمی ادارے 19 سے 25 اگست تک بند رہیں گے۔

وزیر برائے ہائر ایجوکیشن مینا خان آفریدی کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کی صورت میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے، سیلاب کے باعث طلبہ کو سہولت اور سہولیات سے محروم نہیں چھوڑا جائے گا۔

مزید پڑھیں :ائیر بلیوکے جہاز یا موت کا پیغام،طیارے کے پر میں سوراخ،مسافر بدزن،دیگر ائر لائنز سے رابطے،ائیر بلیو کا بیڑا غرق

متعلقہ خبریں