اہم خبریں

لاہور ائیرپورٹ پر مسافر ائیربلیو کیخلاف سراپا احتجاج

لاہور(اے بی این نیوز)لاہور ائیرپورٹ پر مسافر ائیربلیو کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔احتجاج ائیربلیو کے خلاف کل شام سے متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر کے باعث کیا جارہا ہے ۔ائیربلیو کی کراچی جانے والی پرواز پی اے 401 کو کل سے تین بار منسوخ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کےمطابق پی اے 401 کو کل صبح لاہور سے کراچی جانا تھا ۔

مسافروں کےمطابق پرواز پی اے 401 کے مسافروں کو تین بار ائیرپورٹ بلا کر منسوخ کیا گیا ہے ۔

ذرائع نے کہا ہے کہ پرواز پی اے 401 کو طیارے کے پر میں پرندہ ٹکرانے سے سوراخ ہونے کے باعث روانہ نہیں کیا جارہا ۔ ائیربلیو کی شارجہ جانے والی پرواز پی اے 412 کو بھی اچانک منسوخ کردیا گیا ۔

ائیربلیو کی سکردو جانے والی پرواز پی اے 481 بھی پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ،ائیربلیو کی پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے باعث دیگر ائیرلائنز نے بھی اپنے کرایوں میں دگنا اضافہ کردیا۔ ٹریول ایجنٹس

مزید پڑھیں۔کراچی میں آئندہ 3روز کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

متعلقہ خبریں