کراچی(اے بی این نیوز)شہر قائد میں آئندہ 3روز کے دوران درمیانی و موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے سبب اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں طاقتور مون سون ہوائیں اثر انداز ہو رہی ہیں جس کے تحت منگل سے جمعرات کے درمیان کراچی میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر درمیانی اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
آج سے 22 اگست تک جیکب آباد، شکارپور، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر، کشمور، نوشہرو فیروز، دادو، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیرآباد، حیدرآباد، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، عمر کوٹ، ٹھٹھہ، سجاول، ندین، مٹیاری اور تھرپارکر کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی شدت سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
موسلادھار بارش، آندھی اور بجلی گرنے سے روزمرہ کے معمولات متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے۔
گڈوبیراج نچلے درجے کے سیلاب کا سامنا کر ہا ہے جبکہ سکھر اور کوٹری بیراج میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
مزید پڑھیں۔سیلاب سے 18 میگاواٹ پاور کمپلیکس کا عارضی ہیڈ ورکس بہہ گیا، گلگت اندھیرے میں ڈوب گیا