اسلام آباد(اے بی این نیوز ) شیرافضل مروت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے یہ ممکنہ نہیں لگتا کہ وہ کسی بھی صورت میں معافی کا راستہ اختیار کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی حالات میں کیے گئے اقدامات کے اثرات کو سنجیدگی سے دیکھنا ہوگا کیونکہ پارٹی احتجاج کی پوزیشن میں نہیں ہے اور اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام اور پارٹی کے مخلص حامی ملک کی سیاسی ترقی اور عظمت کے لیے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے موجودہ صورتحال میں درمیانی راستہ یا مصالحت نکالنا نہایت ضروری ہے تاکہ نقصان کو کم کیا جا سکے اور ملک کو استحکام کی طرف لے جایا جا سکے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ
شیرافضل مروت نے بعض سیاستدانوں کے جارحانہ بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے رویے عوامی نمائندگی کے منافی ہیں اور یہ طرز عمل نہ صرف سیاسی فضا کو کشیدہ کرتا ہے بلکہ جمہوری عمل کو بھی متاثر کرتا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کو موجودہ چیلنجز سے نکالنے کے لیے سیاسی بصیرت، تحمل اور قومی مفاد کو مقدم رکھنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں :راوی بپھرنے کو تیار،دریا کے پاٹ میں موجود شہریوں کو فوری انخلاکی ہدایات،مساجد سے اعلانات