اہم خبریں

راوی بپھرنے کو تیار،دریا کے پاٹ میں موجود شہریوں کو فوری انخلاکی ہدایات،مساجد سے اعلانات

لاہور (   اے بی این نیوز      ) پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریائے راوی میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔
جسڑ کے مقام پر 55 سے 60 ہزار کیوسک پانی دریائے راوی میں داخل ، ترجمان کے مطابق
شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 28 ہزار کیوسک، مزید اضافے کا امکان ہے۔
دریائے راوی سے ملحق اضلاع کی انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت۔
دریائے راوی کے پاٹ میں موجود شہریوں کے فوری انخلاکی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق
مساجد سے اعلانات کے ذریعے شہریوں کو آگاہ کیا جائے۔
شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔
غیر معمولی صورتحال میں شہری انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔

مزید پڑھیں :عمران خان نے مذاکرات کیلئے کتنی شرا ئط رکھیں،کیا وہ تسلیم کر لی گئیں،سینیٹر علی ظفر نے اندر کی بات بتا دی،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں