اہم خبریں

معاشی بدحالی،کاروبار ختم ہو رہے ہیں، حکومت اتنی غفلت کیوں برت رہی ہے،اسد قیصر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) پی ٹی آئی کے راہنما اسد قیصر میں اپنے ان تمام عوام سے دلی افسوس کا اظہار کرتا ہوں جنہیں حالیہ سیلاب میں نقصانات اٹھانے پڑے۔ صوبائی حکومت سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کا کام احسن طریقے سے کر رہی ہے۔
قیمتی جانوں کے ضیاع کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا۔ اس وقت ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے سنگین چیلنجز درپیش ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہمیں مسلسل آفات کا سامنا ہے۔ ورلڈ بینک نے کلاؤڈ برسٹ کے پیش نظر موسمی ریڈارز کے لیے فنڈز فراہم کیے تھے۔
بدقسمتی سے گزشتہ تین سالوں سے موسمی ریڈارز کے ٹینڈرز مکمل نہیں ہو سکے۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ حکومت اتنی غفلت کیوں برت رہی ہے۔ میں اسمبلی میں اس کے وجوہات پوچھوں گا اور مطالبہ کروں گا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ہمارے صوبے کو دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہمارے لوگ معاشی طور پر بدحال ہو رہے ہیں، کاروبار ختم ہو رہے ہیں۔ بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ہمارے صوبے کے نیٹ ہائیڈل منافع سمیت بقایا جات ادا کیے جائیں۔
فاٹا انضمام کے وقت این ایف سی ایوارڈ میں 3 فیصد شیئر کا وعدہ کیا گیا تھا۔ ابھی تک فاٹا انضمام کے فنڈز صوبے کو نہیں دیے گئے، جس کی وجہ سے صوبے کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ صوبے کے واجب الادا بقایا جات فوری طور پر ریلیز کیے جائیں۔
تاکہ صوبائی حکومت بروقت بحالی کے کام مکمل کرکے عوام کو ریلیف فراہم کر سکے۔ اس موقع پر ہمیں قومی ایجنڈے پر سیاست سے بالاتر ہو کر آگے بڑھنا چاہیے۔

مزید پڑھیں :فلیش فلڈنگ کا خدشہ ،تربیلا کے مقام پر درمیانے درجے کاسیلاب

متعلقہ خبریں