راولپنڈی( اے بی این نیوز ) پوٹھوہار ریجن میںآئندہ 72گھنٹوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ مون سون سے پورا ملک متاثر ہے۔ تلہ کنگ، چکوال سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہورہی ہے
چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔ تربیلا کے مقام پر درمیانی درجے کا سیلاب ہے۔ گزشتہ دو روز سے نیچے درجے سے درمیان درجے کے سیلابی صورتحال میں آگئے۔
تربیلا اور دریا سندھ سے ملحقہ علاقے خالی کرا لئے گئے ہیں۔ جہلم اور چکوال کی آبی گذرگاہوں اور نالوں کے ارد گرد ارلی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام اداروں کو اقدامات کرنے کے لیے خصوصی ہدایت دی ہے۔
دو روز تک مری جا نے سے احتیط برتنے کی ہدایت کر دی گئی۔
مزید پڑھیں :ہیوی رین فال کی پیشنگوئی،عملے کی چھٹیاں ،منسوخ مشینری کو الرٹ رکھنے کی ہدایت