اہم خبریں

بارشیں  مزید کتنے دن جاری رہیں گی،کونسا نیا سسٹم پاکستان کی طرف بڑھ رہا ہے،جا نئے تفصیلات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )بارشیں 22 اگست تک جاری رہیں گی، مزید شدت کا امکان، این ڈی ایم اے حکام نے پریس بریفنگ کےب دوران بتایا کہ

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں جاری بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر وفاقی اور صوبائی سطح پر ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔

ٹیکنیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر طیب شاہ کے مطابق حالیہ بارشوں کا سلسلہ 22 اگست تک جاری رہے گا جس میں مزید شدت آنے کا خدشہ ہے جب کہ اس کے بعد مون سون کا ایک اور سلسلہ پاکستان کو متاثر کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ خلیج بنگال سے نیا سسٹم پاکستان کی طرف بڑھ رہا ہے، اسی طرح افغانستان کے علاقے ننگرہار اور قندھار سے آنے والا بارش کا نیا سلسلہ بھی ملک کے شمالی علاقوں اور پنجاب کو متاثر کر سکتا ہے۔

جنرل منیجر این ڈی ایم اے زارا حسن نے بریفنگ میں بتایا کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔

ان کے مطابق تربیلا ڈیم اس وقت 98 فیصد بھر چکا ہے اور آنے والے دنوں میں پانی کے ذخائر خطرناک حد تک بڑھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کٹاریاں اور گوالمنڈی میں پانی کی سطح 15 فٹ تک بلند ہو گئی ہے جبکہ کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں تازہ بارشیں شروع ہو گئی ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر کے اضلاع نیلم، پونچھ اور باغ میں بھی سیلاب کے خطرات بڑھ گئے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا کے پشاور، چترال، دیر اور چارسدہ سب سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے ممبر آپریشنز بریگیڈیئر کامران نے کہا کہ مون سون کے پیش نظر فروری 2025 سے تیاریاں شروع کر دی گئی تھیں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر نقصانات کو روکنے کے لیے اقدامات کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں :بھارتی آبی جارحیت، دریائے ستلج میں سیلاب، حفاظتی بند خطرے میں

متعلقہ خبریں