اہم خبریں

اسلام آباد میں تر بیتی طیارہ گر کر تباہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، تاہم خوش قسمتی سے دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں پائلٹ نوروز اور ٹرینی خاتون پائلٹ عائشہ سوار تھیں۔
یہ تربیتی طیارہ ایک نجی ایئر کلب کی ملکیت تھا اور پرواز کے دوران اچانک فنی خرابی کے باعث راما گاؤں کے کھیتوں میں، ایئرپورٹ کے ٹاور 39 کے قریب، ہنگامی لینڈنگ کی کوشش میں زمین سے ٹکرا گیا۔

حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور دونوں پائلٹس کو فوری طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق پائلٹس کو معمولی جھٹکوں کے سوا کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی۔

حکام نے علاقے کو سیل کر کے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ فنی خرابی کی اصل وجہ کیا تھی۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد ائیر پورٹ پر مسافر طیارہ حادثہ کا شکار، ایمرجنسی، مسافروں کی چیخ وپکار،جا نئے وجہ کیا بنی

متعلقہ خبریں