اہم خبریں

سونا مزید سستا

کراچی ( اے بی این نیوز         ) ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے روز کمی ہوئی ہے۔ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے کاروباری دن کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 900 روپے کی کمی سے 356,200 روپے پر آگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 771 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 55 ہزار 384 روپے میں فروخت ہو گا جب کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت بھی 9 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 335 ڈالر پر آ گئی۔

واضح رہے کہ 9 اگست کو 24 قیراط سونا فی تولہ 300 روپے سستا ہو کر 362,400 روپے ہو گیا تھا۔

پیر 11 اگست کو سونے کی قیمت 362,400 روپے سے کم ہو کر 358,800 روپے ہوگئی۔

12 اگست کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہو کر 358,300 روپے ہوگئی۔

13 اگست کو 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہو کر 358,100 روپے ہو گئی۔

گزشتہ روز (15 اگست) سونے کی قیمت 1000 روپے کی کمی سے 357,100 روپے ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں :فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں آنے والے حکمرانوں سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، نیازاللہ نیازی

متعلقہ خبریں