اہم خبریں

مفتی کفایت اللہ اوران کےاہل خانہ پرفائرنگ، چند گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر لیا

مالاکنڈ ( اے بی این نیوز         )مفتی کفایت اللہ اوران کےاہل خانہ پرفائرنگ کامعاملہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں لیویز نے چند گھنٹوں میں ملزم گرفتار کر لیا . ملزم کےخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاگیا، قبل ازیں الاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا مفتی کفایت اللہ کے گھر پر فائرنگ سے ان کے بیٹے اور بیٹی کی جان چلی گئی، جبکہ اہلیہ سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہیں۔ لیویز حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر کے اندر ہی مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں عصمت اللہ، جو لیویز فورس میں اہلکار تھے، اور ان کی بہن سلمیٰ بی بی موقع پر دم توڑ گئے۔

واقعے میں مفتی کفایت اللہ خود بھی شدید زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ان کی اہلیہ، ایک اور بیٹا اور بیٹی کو بھی شدید چوٹیں آئی ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں بچانے کے لیے سرجری کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم موقع سے فرار ہو چکا ہے اور لیویز فورس نے اس کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں :مون سون بارشوں نےتباہی مچادی، ہلاکتیں،گھر تباہ،پل بہہ گئے،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں