اہم خبریں

مون سون کے ایک اور سپیل کا الرٹ جاری ،جا نئے کب سے آغاز ہو گا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز         ) محکمہ موسمیات نے مون سون کے ایک اور سپیل کا الرٹ جاری کر دیا ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں 17 اگست سے موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی۔

پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور اسلام آباد میں شدید بارش کا امکان۔ سندھ اور بلوچستان میں 17 سے 22 اگست تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔

نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا امکان۔ شمالی علاقوں اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہو گا۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔

کسان فصلوں اور مویشیوں کے تحفظ کے لئے اقدامات کریں ۔

مزید پڑھیں :فیصل ایونیو کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج کیس،تمام ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

متعلقہ خبریں