اہم خبریں

سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن

اسلام آباد ( اے بی این نیوز         )سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی کا آخری دن، درخواستوں کی تعداد 108,000 تک پہنچ گئی

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک کی ہدایات کے مطابق نامزد بینک دوپہر ڈھائی بجے تک کھلے ر ہے جب کہ آن لائن پورٹل آدھی رات کو بند کر دیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ سرکاری سکیم کے تحت اب تک 108,000 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ درخواست دہندگان کو بینک سے فوٹو اور بارکوڈ کے ساتھ کمپیوٹرائزڈ رسید حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ ریکارڈ میں کوئی کمی نہ ہو۔

مزید کہا گیا ہے کہ عازمین حج اپنا ڈیٹا موبائل ایپ ’پاک حج 2026‘ کے ذریعے دیکھ سکیں گے اور اسی پلیٹ فارم کے ذریعے ہر وقت وزارت مذہبی امور سے رہنمائی بھی حاصل کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں :مالا کنڈ، مفتی کفایت اللہ کے گھر پر فائرنگ،بیٹی ،بیٹا جاں بحق،اہلیہ سمیت مفتی کفایت اللہ زخمی

متعلقہ خبریں