کراچی (اے بی این نیوز)عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی، سونا فی تولہ ایک ہزار روپے اور فی اونس 10 ڈالر سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کمی کے بعد 357100 روپے کا ہو گیا ہے۔ 10 گرام سونا 858 روپے سستا ہو کر 366,155 روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 ہزار 344 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 4072 روپے اور عالمی مارکیٹ میں 38.79 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔