پشاور (اے بی این نیوز) وزیر اعلی ٰ علی امین گنڈاپور ن ے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کاہیلی کاپٹرایم آئی17کریش کرگیا۔ ہیلی کاپٹرباجوڑ کےمتاثرہ علاقے سالارزئی میں امدادی سامان لےکرگیاتھا۔
افسوسناک حادثےمیں2پائلٹس سمیت عملے کے5افرادشہید ہوئے۔ صوبائی حکومت کل یوم سوگ منائےگی۔ کل صوبےمیں قومی پرچم سرنگوں رہےگا۔
حادثےکی جگہ پرامدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔
شہداکومکمل سرکاری اعزازکےساتھ سپردخاک کیاجائےگا۔ شہداکےاہل خانہ کےغم میں برابرکےشریک ہیں۔
اس سے قبل خیبرپختونخوا حکومت کا ایک ہیلی کاپٹر سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے مشن کے دوران لاپتہ ہو گیا تھا۔ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 لاپتہ ہوگیا ہے۔ ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں کے لیے باجوڑ جا رہا تھا۔ ضلع مہمند میں ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری ہے۔
تحصیل پنڈیالی میں صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر گرنے کی اطلاع۔ ہیلی کاپٹر باجوڑ سیلاب متاثرین کے لیے پشاور سے جا رہا تھا۔ ہیلی کاپٹر میں ریسکیو کا عملہ سوار تھا
حادثہ مہمند ڈیم کے قریب منڈہ کے مقام پر پیش آیا۔ ریسکیو ٹیمیں فوری امدادی کارروائی کے لیے روانہ کر دی گئیں۔
خیبر پختونخوا حکومت کا ریسکیو ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع۔ رابطہ موسمی خرابی کے باعث منقطع ہوا ہے ۔ ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشنز میں حصہ لے رہا تھا۔
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی صورتحال، امدادی سرگرمیوں کے لیے جانے والا سرکاری ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا۔
خیبرپختونخوا حکومت کا ایک سرکاری ہیلی کاپٹر سیلاب زدگان کی مدد کے لیے جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت کے چیف سیکرٹری نے کہا ہے کہ سرکاری ہیلی کاپٹر ضلع باجوڑ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے جا رہا تھا تاہم رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند میں ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری ہے، مہمند کے قریب ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
واضح رہے کہ موسلا دھار بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، سیلابی ریلوں نے مختلف علاقوں میں تباہی مچائی ہے، جس کے نتیجے میں 150 کے قریب افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے اور سیلاب میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ شایان شان طریقے سے منانے کی قرارداد منظور