اسلام آباد (اے بی این نیوز) ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ شایان شان طریقے سے منانے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔
سینیٹ میں پیغمبر اکرمﷺ کی ولادت کے 1500 سال مکمل ہونے کے موقع پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
قرارداد سینیٹر عرفان صدیقی نے پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اس سال ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ شایان شان طریقے سے منائی جائے۔
چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے یوم آزادی کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد یوم آزادی اور حق کی جدوجہد کے موقع پر منظور کی گئی۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ارکان کی عدم موجودگی کے باعث وقفہ سوالات مکمل نہیں ہوسکا، وزراء ایوان میں موجود ہیں لیکن ارکان نہیں آئے۔