گوجرانوالہ (اے بی این نیوز) 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیس،گوجرانوالہ کی سیشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شوکت کمال ڈار نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دونوں رہنما عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کردی۔ عدالت نے درخواست ضمانت عدم پیروی پر خارج کر دی۔
یاد رہے کہ مقدمے میں عمر ایوب اور زرتاج گل نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ دونوں رہنماؤں کے خلاف گوجرانوالہ کینٹ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزامات شامل ہیں۔